بلوچستان بھر کے عوام ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر، من مانے دام وصول کرنے لگے

کوئٹہ (یو این اے) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عوام ٹینکر مافیا کی رحم وکرم پر ،ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے فی ٹینکر پانی کے ریٹ پر کوئی کنٹرول نہیں ،فی ٹینکر سب سے زیادہ ریٹ گڈانی میں 8ہزارسے10ہزار تک وصول کی جارہی ہے ،جبکہ سب سے کم ریٹ نوشکی میں 1000روپے فی ٹینکر وصول کئے جارہے ہیں ،صحبت پور اور اوستہ محمد میں 20لیٹر والے فی جیری کین 30روپے وصول کئے جارہے ہیں ،زیارت، ڈیرہ بگٹی ،سنجاوی ،سوئی ،بسیمہ ،بیلہ اور چھترمیں ٹینکر سے پانی نہیں منگوایاجاتا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں عوام ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر ہیں ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے فی ٹینکر پانی کے ریٹ پر کوئی کنٹرول نہیں ہے ٹینکر مافیا کی جانب سے من مانے ریٹ وصول کئے جارہے ہیں ۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میںفی ٹینکر پانی 2500روپے جبکہ گردنواح میں 3000روپے ،گڈانی میں فی ٹینکر 15ہزار لیٹر پانی 8100جبکہ گردونواح میں 5ہزار لیٹر پانی 10000چھوٹی ٹینکی پانی 2700 روپے،تفتان میں فی ٹینکر پانی 2500روپے ،صحبت پور میں15ہزار لیٹر پانی 20000روپے،فی جرکین 30روپے جس میں 30لیٹر پانی ہوتا ہے لورالائی میں فی ٹینکر پانی 1500روپے جبکہ گردونواح میں 2000روپے ،تربت میں فی ٹینکر پانی 2000روپے جبکہ گردنواح میں 2500روپے ،چمن میں فی ٹینکر پانی 1200روپے،اوستہ محمد میں فی جر کین پانی 30روپے جرکین میں 20لیٹر پانی ہوتا ہے دکی میں فی ٹینکر پانی 2800روپے فی ٹینکر جبکہ گردونواح میں 3500روپے ،ژوب میں فی ٹینکر پانی 1800روپے جبکہ گردونواح میں 2000روپے ،قلات میں فی ٹینکر پانی 1500روپے جبکہ گردنوواح میں 2000روپے ،چھوٹی ٹینکی 500روپے ،نوشکی میں فی ٹینکر پانی 1000روپے جبکہ گردونواح میں 1500روپے ،وندر میں فی ٹینکر پانی 1200روپے جبکہ گردنواح میں 1800روپے،پسنی،گوادر میں فی ٹینکر پانی 6000روپے جبکہ گردنواح میں 7000روپے،حب سٹی میں فی ٹینکر پانی 7000روپے جبکہ گردونواح میں 10000روپے ،چھوٹی ٹینکی 1500روپے وگردونواح میں 2000روپے ،سبی میں فی ٹینکر پانی 1800روپے جبکہ گردونواح میں 2000روپے ،چھوٹی ٹینکی 400سے 500روپے ،قلعہ عبداللہ میں فی ٹینکر پانی 2000روپے جبکہ گردونواح میں 2500روپے فروخت ہورہا ہے اس کے علاوہ زیارت،سنجاوی، ڈیرہ بگٹی،سوئی،بسیمہ،بیلہ ،چھتر کو ٹینکر کے ذریعے پانی نہیں منگواتے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں