کوئٹہ میں نیشنل گیمز کا انعقاد، امن بلوچستان جیت گیا، امن دشمن ہار گئے، آئی جی پولیس

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ پرامن بلوچستان جیت گیا اور امن دشمن ہار گئے، 34ویں نشینل گمیز کے پرامن اور کامیاب انعقاد پر سیکورٹی فورسز بالخصوص بلوچستان پولیس کے جوان اور افسران نے دن رات اپنی فرائض منصبی سرانجام دینے پر داد کے مستحق ہیں۔انہوں نے ایونٹ میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات اور عوام کے لیے سہولیات کی فراہمی پر ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر میسر اور بلوچستان پولیس کو شاباشی دی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 34ویں نیشنل گیمز کے پرامن اختتام پر پولیس افسران اور جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ائی جی پولیس بلوچستان نے کہاکہ اس قومی ایونٹ کو کامیاب بنانے میں متعلقہ انتظامیہ، پولیس اور دیگر فورسز کی کاوشیں لائق تحسین رہیں۔ تمام اداروں کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے کہ میگا ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا، صوبے میں قومی کھیلوں کے کامیاب ایونٹس کے انعقاد سے نئی تاریخ رقم ہوئی ہے کہ بلوچستان کے عوام پرامن ،محب وطن اور کھیلوں سے پیار کرتے ہیں ان کا جذبہ لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے دوران عوام کی سہولیات کے لیے بہترین سیکورٹی انتظامات،ٹریفک کو رواں رکھنے اور کم از کم مشکلات کے باوجود ملک میں پیغام گیا کہ بلوچستان پرامن ہےاور آئندہ بھی قومی لیول کے ایونٹس یہاں کامیاب سے ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں