بولان پنجرہ پل ٹوٹنے سے کوئٹہ کا اندرون ملک رابطہ منقطع، متبادل راستے پانی میں بہہ جانا معمول بن گیا

کوئٹہ(آ ن لائن)سماجی اور قبائلی رہنماءنومان رند نے اعلیٰ حکام بالخصوص نیشنل لاجسٹک سیل کے سربراہ سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا یے کہ وادی بولان پنجرہ پل اور پیز پنجہ کے مقام پر پل ٹوٹ جانے سے کوئٹہ کا سندھ اور اندرون بلوچستان سے گذشتہ ایک سال سے رابطہ کٹ کر رہ گیا ہے عارضی طور پر بنائے گئے راستے بارش کے سبب سیلابی پانی میں بہہ جانا روز کا معمول ہے بولان میں عارضی گزر گاہیں آئے روز حادثات کا سبب بن رہی ہیں سامان سے لدے ٹرک اور دیگر مال بردار گاڑیاں کیچڑ نماراستے میں پھنس کر الٹ جاتی ہیں جس سے گھنٹوں راستہ بند ہوجاتا ہے جس سے ایمبولنس مسافر کوچز اور ویگنوں کا راستہ بھی بند رہتا ہے خراب راستوں سے گزرنے والے مال بردارٹرک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں پنجرہ پل کا عارضی راستہ پل سراط سے گذرنے کے مترادف ہے جس کے باعث اس شاہراہ پر عام مسافر سفر سے گریز کرتے ہیں وادی بولان اس خطہ کی قدیم گزرگاہ ہے جو چاروں صوبوں کو ملانے کا دوازہ ہے افغانستان تک رسائی نیٹو کے مال بردار ٹرک اسی راستے سے گزرتے رہے ہیں بیان میں کہا گیا یے کہ وادی بولان کی سڑکوں کو کشادہ کرنے اور پنجرہ پل کی ہنگامی بنیادی پر تعمیر کو یقینی بنایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں