کورونا کے اثرات بڑے پیمانے پر اور لمبے عرصے کیلئے ہیں،اسٹیٹ بینک

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق عام حالات میں قدرتی آفات کے اثرات، تجدید وبحالی کے بعد معمول پر آتے ہیں لیکن کورونا کے اثرات بڑے پیمانے پر اور لمبے عرصے کے لیے ہیں۔ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ شاپنگ مالز، ریستوران اور دیگر عوامی مقامات کہیں جزوی کہیں مکمل بند ہیں، وبا سے معاشی سرگرمیوں کا دائرہ کار محدود ہوا ہے۔ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا کہ لاک ڈاون تک غیر یقینی صورتحال برقرار رہے گی، وبا کے سدباب کے اقدامات کا دورانیہ معیشت پر منفی اثرات بڑھائے گا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کیمطابق معاشی بحالی پالیسیوں کو اپنا کر نمو بڑھائی جاسکتی ہیں اور کورونا کا پھیلاو بڑھنے سے صحت عامہ کے اخراجات بڑھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں