کےپی میں پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم، محمود خان کے جہانگیر ترین، پرویز خٹک کے ن لیگ سے رابطے، نجی ٹی وی کا دعویٰ

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختون خوامیں پاکستان تحریک انصاف دو دھڑوں میں تقسیم ، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور محمود خان کی سربراہی میں صف بندی ہوگئی ہے ۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف پرویز خٹک اور محمود خان کے دو مختلف دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے ، ان میں بیشتر اراکین رکن اسمبلی رہ چکے ہیں ، محمود خان نے جہانگیر ترین جبکہ پرویز خٹک نے ن لیگ سے رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔ اگلے ہفتے تک صورتحال واضح ہو جائے گی کہ عمران خان کے کیسز کونسا رخ اختیار کرتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں