دکی، کوئلہ کان میں گیس بھرجانے سے دھماکے میں زخمی 2 کانکن دوران علاج چل بسے
دکی :کوئلہ کان حادثے میں گیس دھماکے کی وجہ سے زخمی ہونے والے کانکنوں میں سے دو کانکن دم توڑ گئے.کوئلہ کان حادثے میں جانبحق کانکنوں کی تعداد تین ہوگئی.27 مئی کو ناصر آباد کے علاقے میں کوئلہ کان کے اندر زہریلی گیس پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں ایک کانکن جانبحق 5 جھلس کر زخمی ہوگئے تھے.دم توڑنے والے کانکنوں میں عبدالقادر ، امان اللہ شامل ہے.دونوں کانکن سول ہسپتال کوئٹہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہیں۔نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کاروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے
Load/Hide Comments


