حکومت گرانے کیلئے (ق)لیگ نے کبھی رابطہ کیانہ ہی ان ہاؤس تبدیلی چاہتے ہیں،رانا ثنا اللہ

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کوگرفتارنہیں کرنا ہے کیونکہ ایسا ہونے سے عثمان بزدار سمیت خزانہ،تجارت کے وزرا پھنسیں گے،غلام سرور کی سطح کے بندے کو پکڑیں گے کیونکہ توازن کرنا ضروری ہے،حکومت گرانے کیلئے سازش میں (ق)لیگ نے کبھی رابطہ نہیں کیا، ہم ان ہاؤس تبدیلی نہیں چاہتے،کرونا نہ ہوتا تووسط مدتی انتخابات کا ماحول بناناتھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے راناثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ نیب نے شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری کو راز رکھا تھا لیکن ہمیں پتہ چل گیا تھا۔ہم بھی اس ملک کے باشندے یں ذرائع سے علم ہوگیا تھا۔ راناثنا نے مزید بتایا کہ ان کو بھی اپنے وارنٹ گرفتاری کا پتہ چل گیا تھا، پیشی سے قبل ضمانت کرالی تھی،19فروری کو بھی نیب کو کہا گیا کہ مجھے مہمان بنالیاجائے۔اناثنا نے مزید کہا کہ ذرائع کی حفاظت کرنی ہے، ضرورت آئندہ بھی ہوگی،کوئی آفیشل مجبوری میں کام کررہاہے تو ضمیر پربوجھ ہوتاہے۔راناثنا اللہ نے یہ بھی بتایا کہ شہبازشریف کی طرح پرویز الٰہی کے وارنٹ پربھی دستخط ہوگئے تھے،چودھری صاحب کو بھی معلوم ہوگیا اور وہ ہائیکورٹ چلے گئے، پرویز الٰہی کو توازن کیلئے گرفتار کرنا تھا،علیم خان کو بھی اسی لیے پکڑاتھا۔انہوں نے کہا کہ ہماری تولڑائی نہیں تھی اوراس کا ہم نے ثبوت بھی دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کوگرفتارنہیں کرنا کیونکہ ایسا ہونے سے عثمان بزدار سمیت خزانہ،تجارت کے وزرا پھنسیں گے،غلام سرور سطح کے بندے کو پکڑیں گے کیونکہ توازن کرنا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں