قاہرہ میں گرد و غبار کا طوفان، سڑکوں پر بل بورڈز گر گئے، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں جمعے کو گردو غبار کے طوفان سے معمولات زندگی درہم برہم، دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع۔ مصر کی وزیر ماحولیات یاسمین فواد کے مطابق گردوغبار کے طوفان سے ہوا دس گنا زیادہ آلودہ ہوگئی۔ سڑکوں پر بل بورڈز گرگئے۔ قاہرہ کے مرکزی علاقے میں پل سے گزرنے والی گاڑی اور موٹر سائیکل بل بورڈ آگرا۔ ایک شہری ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ مشرقی مصر کے شہر العاشر من رمضان میں سائن بورڈ گرنے سے ایک خاتون انجینئر کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ قاہرہ کے علاوہ مصر کی مختلف کمشنریاں بھی گردوغبار کے طوفان سے متاثر ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وڈیوز وائرل ہیں۔ العربیہ نیٹ کے مطابق دھند اور بارش کے ساتھ گردو غبار کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی۔ شہر کا آسمان گردو غبار سے ڈھکا رہا۔ خراب موسم کے باعث ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑا ہے۔ گردوغبار کے طوفان سے عظیم قاہرہ، الوجہ البحری، شمال مغربی ساحل اور السعید کا شمالی علاقہ متاثر ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں