تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا سلسلہ جاری، ایک اور پنچھی اڑ گیا

ڈی آئی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے احتشام جاوید اکبر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی احتشام جاوید کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ملکی بقا کیلئے ہمیں ایک قوم بن کر کام کرنا ہو گا۔ دوسری جانب پشتو اکیڈمی پشاور کے وفد نے تاریخی قلعہ بالاحصار کا دورہ کیا اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔ وفد کے اراکین نے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں