سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں 70ملین کرپشن کا ایک اور انکشاف
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ بلدیات سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے ترقیاتی فنڈر میں 70 ملین کرپشن کا ایک اور انکشاف ہوا ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر،چیف مونسپل آفیسر، میونسپل کمیٹی ٹنڈو محمد خان کو طلب کر لیا گیا، 5جون کو متعلقہ افسران اسٹیٹمینٹ کے ساتھ حاضر ہوں گے۔افسران کو جنوری 2021 سے آج تک کے ٹرانزیکشن ڈیٹیل، اوریجنل بینک چالان بک، ٹینڈرز کی تفصیلات، ورکس کمپلیشن رپورٹ، اور سٹاک بک ساتھ لانے کا حکم کیا گیا ہے، ڈائریکٹر 3سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کراچی نے لیٹر جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق متعلقہ افسران پر ترقیاتی فنڈز میں خورد برد کا الزام ہے، جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Load/Hide Comments


