پانچ سالہ بچے کے قاتلوں کو دو دو مرتبہ سزائے موت

اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 5 سالہ بچے کے 3 قاتلوں کو جرم ثابت ہونے پر 2، 2 مرتبہ سزائے موت سنا دی۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں 5 سالہ بچے عمر راٹھور کے قتل کا کیس چل رہا تھا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 3 مجرمان کو 2، 2 مرتبہ سزائے موت سنادی، مجرمان کو 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے عمر راٹھور کے لواحقین کو 4 سال بعد انصاف مل گیا، جسے 2019 میں اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ عدالت نے مجرمان حمزہ جہانگیر، یاسر اور آفتاب کو دو دو مرتبہ سزائے موت کے ساتھ 5، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ ایک ملزم اسد ممتاز کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ عمر راٹھور کے اغوا اور قتل کا مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں درج تھا، ایف آئی آر میں 4 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا، مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں