لاہور،لاپتہ ہونیوالے 2 کمسن بھائیوں کی لاشیں آٹے کے ڈبے سے برآمد
لاہور (صباح نیوز)لاہور میں ملت پارک کے علاقے میں واقع ایک گھر سے 2 کمسن بھائیوں کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔پولیس کے مطابق 5 سالہ ارتضیٰ اور 3 سالہ راحیل کی لاشیں آٹا رکھنے والے ڈبے سے برآمد ہوئی ہیں۔پولیس نے کہا کہ ایک روز قبل دونوں کمسن بھائیوں کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا، اغوا کی ایف آئی آر کمسن بھائیوں کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچے گھر سے باہر کھیل رہے تھے کہ انہیں اغوا کر لیا گیا۔پولیس نے بتایاکہ مکان کے ایک پورشن میں مقتول بچوں کے چچا کی فیملی مقیم ہے۔پولیس نے کہا کہ مختلف پہلوئوں سے دہرے قتل کے اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، جلد حقائق سامنے آجائیں گے اور مجرموں کو گرفتار کر لیں گے۔
Load/Hide Comments


