آواران، نجمہ بلوچ کو خودکشی پر مجبور کرنے میں ملوث لیویز اہلکار گرفتار

آواران (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر آواران محمد وارث کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آواران خسرو دلاوری کی سربراہی انچارج لیویز تحصیل آواران رسالدار میجر علی محمد انچارج لیویز تھانہ آواران نائب رسالدار منظور احمد بلوچ انچارج لیویز لائن نائب رسالدار شاہنواز بلوچ انچارج لیویز تھانہ گیشکور نائب رسالدار امام بخش آسکانی انچارج لیویز تھانہ مشکے نائب رسالدار بدل خان محمد حسنی بہمراہ لیویز فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نجمہ بی بی کو خود کشی پرمجبور کرنے میں ملوث مقدمہ فرد نمبر 01/2023 بجرم زیر دفعہ 34/509/322 ت پ میں نامزد ملزم لیویز سپاہی نور بخش ولد عبد الحق سکنہ زیک گیشکور کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا۔ یادرہے ملزم اور ان کے دو ساتھیوں کے خلاف پولیس تھانہ گیشکور میں سینکڑوں غریب بچوں کو مفت تعلیم دینے والی ٹیچر نجمہ کو ہراساں کرنے اور خودکشی پر مجبور کرنے کے الزام میں قتل بالسبب اور ہراسانی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ مقدمے میں نامزد دو ملزمان کے پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے – ملزمان کی گرفتاری میں انٹیلی جنس بیورو نے تکنیکی معاونت فراہم کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں