میرا کیا تعلق ہے جہانگیر ترین سے ؟ مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا ،اسد عمر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ایک صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا کہ کیا آپ جہانگیر ترین کی پارٹی میں ہوں گے؟ جس پر انہوں نے یہ جواب دیاکہ میرا کیا تعلق ہے جہانگیر ترین سے۔صحافی نے ان سے پوچھا کہ کیا جہانگیر ترین نے آپ سے کوئی رابطہ کیا ہے؟،صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نہیں، ابھی جہانگیر ترین نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ اسد عمر نے کہا کہ فواد چوہدری مجھ سے وقتا فوقتا رابطے میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل سے آئے 7سے 8دن ہوئے ہیں، عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں۔ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ فیصل واوڈا کس ایجنڈے پر ہیں؟۔جس کا جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ یہ سوال فیصل واوڈا سے پوچھیں۔


