بیلا میں لیڈی ہیلتھ ورکر کے بیٹے کا قتل، لیڈی ہیلتھ ورکرز سراپا احتجاج
بیلا (یو این اے) لیڈی ہیلتھ ورکر جنت بی بی کے بیٹے کے قتل کے خلاف بیلا کی لیڈی ہیلتھ ورکرز سراپا احتجاج عوامی پریس کلب بیلا کے سامنے مظاہرہ قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ تفصیل کے مطابق نیشنل ہیلتھ ایمپلائز یونین بیلا کی صدر ممتاز اعجاز اور مسرت بھٹو کی قیادت میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پیر کے روز عوامی پریس کلب بیلا سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ممتاز اعجاز اور مسرت بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکر جنت بی بی کے بیٹے علی نواز زہری کا کوئٹہ میں قتل افسوس ناک اور قابل مذمت ہے انہوں نے کہا جنت بی بی کے بیٹے کے قتل کی ہم پرزور مذمت کرتی ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ علی نواز زہری کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ ایمپلائز یونین بلوچستان کے صوبائی قائدین کی ہدایت پر بلوچستان بھر کی طرح ہم نے بیلا میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا ہے احتجاج میں شریک لیڈی ہیلتھ ورکرز ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے قبل ازیں لیڈی ہیلتھ ورکرز ممتاز اعجاز اور مسرت بھٹو کی قیادت میں سول اسپتال بیلا سے احتجاجی ریلی کی شکل میں عوامی پریس کلب بیلا پہنچیں جہاں جنت بی بی کے بیٹے کے قتل پر شدید مذمت کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔


