قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا، بلوچستان کا ترقیاتی بجٹ 248 ارب روپے تجویز

اسلام آباد کوئٹہ (یواین اے) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پاکستان کا ترقیاتی بجٹ رواں سال کے بجٹ کی نسبت 4 فیصد زیادہ ہے۔ ذرائع کے مطابق مجموعی ترقیاتی بجٹ میں وفاقی ترقیاتی بجٹ کاحجم 1100 ارب روپے تجویزکیاگیا ہے اور وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم رواں سال کی نسبت 31 فیصد یا 223 ارب روپے زیادہ ہے جب کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 150 ارب روپے کا نجی ترقیاتی بجٹ بھی شامل ہے، اگلے مالی سال کے لیے بلوچستان کا ترقیاتی بجٹ 248 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے،بلوچستان کا ترقیاتی بجٹ موجودہ سال کی نسبت 65 فیصد زیادہ ہے ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں صوبائی ترقیاتی بجٹ کا حصہ 1560 ارب روپے ہے، سندھ کا ترقیاتی بجٹ 40 فیصد اضافے سے 617 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے جب کہ رواں سال سندھ کا ترقیاتی بجٹ 442ارب روپے ہے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کا عبوری بجٹ 4 مہینے کے لیے تجویز کیا جا رہا ہے اور خیبرپختونخوا کا عبوری ترقیاتی بجٹ 268 ارب روپے تجویز کیا جارہا ہے کے مطابق ہے کہ پارلیمنٹیرینزکی تجویزکردہ اسکیموں کے لیے 90 ارب روپے مختص کیے جارہے ہیںذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج وزیراعظم کی سربراہی میں ہوگا جس میں کونسل ڈھائی ہزار ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے گزشتہ روز کہا ہے کہ ہم قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں احتجاجا شریک نہ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کو درپیش مالی مسائل کے حل کے لیے نتیجہ خیز اقدامات کرنے اور صوبے کا آئینی حق دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ کسی وفاقی اکائی کو مسلسل نظرانداز کرنا اور دیوار سے لگانا انتہائی غیر مناسب عمل ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں