کراچی ،سمندری راستے سے منشیات ملائیشیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام
کراچی (صباح نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے کراچی میں کارروائی کرکے نمک کی آڑ میں سمندری راستہ سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر ایک کنٹینر سے ساڑھے چھبیس کلو آئس برآمد ہوئی جو کنٹینر کے فرش میں مہارت کے ساتھ چھپائی گئی تھی ۔ کنٹینر کراچی کی ایک نجی کمپنی کی جانب سے ملائیشیا کیلئے بک کیا گیا تھا ،کنٹینر اور منشیات قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


