آئی جی پولیس عبدالرزاق ایڈووکیٹ کے قتل میں ملوث عناصر کو فوری گرفت میں لائیں، میر قدوس بزنجو

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ائر پورٹ روڈ پر فائرنگ کے واقعہ میں سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ کے تمام پہلوﺅں کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کی جائے تاکہ اس میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جاسکے۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم ایڈووکیٹ عبدالرزاق کے خاندان اور وکلا برادری سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں