گوگل پر ڈالر کی قیمت 186 روپے ؟ حیران کن کمی ظاہر ہونے کے بعد پاکستان میں صارفین ورطہ حیرت میں مبتلا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کئی ماہ سے 285 سے زائد ریکارڈ کی جارہی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں تو ڈالر 315 روپے تک بھی فروخت ہو تا رہا لیکن گزشتہ روز گوگل کے کرنسی کنورٹر نے ڈالر کی قیمت 186.72 روپے دکھانا شروع کر دی جس نے پاکستان میں صارفین کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق مندرجہ ذیل سکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتاہے کہ گوگل کے چارٹ میں گزشتہ روڈ الر اچانک 286 روپے سے گر کر 186 روپے کی سطح پر آ گیا اور چارٹ میں بھی یہ گراوٹ ظاہر ہو رہی ہے تاہم کچھ ہی دیر کے بعد یہ واپس 286 روپے کی سطح پر واپس چلا گیا لیکن ابھی تک یہ واضح ہیں ہو سکا ہے کہ گوگل کی سہولت میں کوئی تکنیکی خرابی کے باعث ایسا ہوا یا پھر کسی نے جان بوجھ کر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ۔ اس حوالے سے گوگل کی جانب سے فی الحال کو ردعمل جاری نہیں کیا گیاہے ۔ڈالر کی قیمت میں اتنی بڑی اچانک کمی ظاہر ہو نے پر پاکستانی صارفین کافی حیران نظر آئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر مواد کو شیئرکرنا شروع کر دیا اور ساتھ ہی سوالات بھی کرتے رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں