وزیراعظم کی خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کیلئے بجٹ میں خصوصی ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کیلئے بجٹ میں خصوصی ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کی ہدایت کردی ۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری، ممبران قومی اسمبلی محسن داوڑ اور محمد جمال الدین نے اسلام آباد میں ملاقات کی،ملاقات میں وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی،ملاقات میں وفد نے وزیرِ اعظم کو بجٹ کے حوالے سے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں پر تجاویز دیں،وزیرِ اعظم نے ان تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان پر مشاورت کرکے انہیں بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے انضمام شدہ اضلاع کے لوگوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں