نیب کی عامر کیانی کیخلاف انکوائری، ظفر مرزا کیخلاف شکایات کی جانچ پڑتال کی منظوری

قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وفاقی وزیر عامر محمود کیانی کے خلاف انکوائری اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کیخلاف شکایات کی جانچ پڑتال کی منظوری دے دی۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 3 انکوائریوں اور شکایات کی جانچ پڑتال کی منظوری دی گئی۔بورڈ نے سابق وفاقی وزیرعامر محمود کیانی کے خلاف انکوائری کی منظوری دی جبکہ سول ایوی ایشن اور سی ڈی اے کے افسران و اہلکاروں کے خلاف بھی انکوائریز کی منظوری دی گئی۔نیب کا پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری عامر کیانی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا ملبہ بھی ن لیگ اور سپریم کورٹ پر ڈال دیاادویہ سازکمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد ازخود اضافہ کردیابورڈ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے خلاف بھی شکایت کی جانچ پڑتال کی منظوری دی۔نیب اعلامیے میں کہا گیا ہیکہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کی تفصیلات فراہم کرنیکا مقصد کسی کی دل آزادی نہیں بلکہ تمام انکوائریاں مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ عامر محمود کیانی اگست 2018 سے اپریل 2019 تک وفاقی وزیر صحت کے عہدے پر براجمان تھے، انہیں وزیر اعظم عمران خان نے 18 اپریل 2019 کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ سابق وفاقی وزیر کے خلاف ادویات کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے کے الزامات ہیں۔دوسری جانب گزشتہ دنوں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ینگ فارمسٹ ایسوسی ایشن کی شکایت پر کارروائی شروع کی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ڈاکٹر ظفرمرزا نے ڈریپ کے ڈپٹی ڈائریکٹر غضنفر علی کی ملی بھگت سے ماسک اسمگل کرائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں