صدر ٹرمپ کے 2 قریبی ساتھیوں میں کرونا کا شبہ، علیحدہ کر دیا گیا

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ کے 2 قریبی ساتھیوں کا کرونا وائرس کا شکار ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے، وائٹ ہاؤس کے نامزد چیف تین دن قبل ٹرمپ سے بھی ہاتھ ملا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں صدر ٹرمپ سے قریبی رابطہ رکھنے والے کانگریس کے دو ارکان میں کرونا کا شبہ ہے، دونوں ارکان کو الگ کر دیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ری پبلکن رکن ڈوگ کولنز نے ٹرمپ سے ہاتھ ملایا تھا جبکہ میٹ گیٹز نے ٹرمپ کے ساتھ ایئرفورس ون میں سفر کیا تھاامریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ صدر ٹرمپ کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ ہوا یا نہیں، وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر سے معلومات لے کر جواب دوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں