سوات ،سبزی منڈی کے قریب فائرنگ ، 2پولیس اہلکار جاں بحق ، راہ گیر زخمی

مینگورہ (صباح نیوز)سوات کے شہر مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے 2پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ ضلع سوات کے شہر مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس پر حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں 2اہلکار جاں بحق اور راہ گیر زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کی تلاش اور تحقیقات شروع کردی۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو سیدو شریف ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں