پاکپتن، گھریلو ناچاقی پر خاتون نے شیرخوار سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

پاکپتن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکپتن میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے شیرخوار سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی، ریسکیو ٹیموں نے خاتون اور بچے کی تلاش کے لیے ریسکیوآپریشن شروع کردیا۔چھبیس سالہ خاتون عارف والا کی رہائشی تھی، رات شوہر سے جھگڑ کر گھر سے نکلی اور ترکھنی پل پر آکر اپنے آٹھ ماہ کے بچے سمیت نہر میں کود گئی، واقعے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں دو گھنٹے تک تلاش کرتی رہیں، مگر ماں بیٹا نہ مل سکے اور اندھیرے کے باعث آپریشن روک دیا گیا۔ریسکیو کی جانب سے صبح ہوتے ہی دوبارہ ماں اور بچے کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں