کوروناکی صورتحال کنٹرول سے نکل گئی ہے، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کوروناکی صورتحال اب کنٹرول سے نکل گئی ہے، کورونا سے متعلق ہمیں صورتحال صحیح نظرنہیں آرہی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کاش وزیراعظم جوباتیں آج کہہ رہے ہیں وہ 2ماہ پہلے کہتے تھے تو اچھا ہوتا، کورونا اورپٹرول ایشو ہے، مگرنان ایشو سنتھیارچی پربات کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سنتھیارچی کے ذریعے ملک کے بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، سنتھیارچی نان ایشو ہے لیکن اب اسے ایشو بنایاجارہاہے، امریکی خاتون ایک سیاسی جماعت پرسنگین الزامات لگارہی ہے، امریکی خاتون دیگر لوگوں کو بھی نام لینے کی دھمکی دے رہی ہے اگر اس خاتون کونہ روکا تو کل یہ کسی ادارے کے خلاف بھی بات کرے گی۔سعید غنی نے کہا کہ امریکا کیریکارڈمیں سنتھیارچی نامی کوئی خاتون نہیں ہیں، سنتھیارچی کیخلاف تحقیقات ہونی چاہئیں، سنتھیارچی کوآج نہ روکا گیا اور جھوٹاثابت نہیں کیاتویہ کسی کونہیں چھوڑیگی۔اسٹیل کے معاملے پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جوپاکستان اسٹیل کے پیچھے لگے ہوئے ہیں ان کی نظراس زمین پرہے مگر سندھ حکومت پاکستان اسٹیل کی زمین کسی کوہڑپ کرنے نہیں دیگی، وفاقی حکومت پاکستان اسٹیل سے متعلق فیصلہ نہیں کرسکتی کیونکہ پاکستان اسٹیل سے متعلق سی سی آئی فیصلہ کرنے کااختیاررکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں