چینی کی مہنگے داموں فروخت، چمن کے تاجروں نے فروخت کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

چمن (یو این اے) چمن مرکزی انجمن تاجران دکانداران کے ضلعی صدر حاجی جمال شاہ اچکزئی نے چمن کے دوکانداروں کے ساتھ مرکزی انجمن تاجران و دوکانداران کے ہمراہ مشترکہ بیان میں کہا کہ چمن پر چینی پرمٹ مافیا مسلط کرنا اور چمن کے عوام کے حق چینی کو چمن کے نام پر لاکر بلیک میں فروخت کرنا اور خودساختہ طور پر غاب کرنا جیسے اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس اقدام پر ضلعی انتظامیہ اور ان کے ساتھ پرمٹ مافیا کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیں مگر بدقسمتی سے چمن شہر جو ناپرسان ہے ان حالات پر ایکشن لینا تو درکنار ہے کیونکہ مخصوص طبقہ کا بینک بیلنس تو بڑھ رہا ہے مگر غریب عوام نان شبینہ کا محتاج ہوتا جارہا ہے چینی جو کہ ہر گھر کی ضرورت ہے اس کو جان بوجھ کر ذخیرہ کرکے عوام کو مہنگے داموں فروخت جاری ہیں جوکہ ناقابل برداشت عمل ہے جس کے خلاف ہر فلیٹ فارم پر آواز بلند کرینگے اور اس اقدام کے خلاف سخت احتجاجی راستہ اپنایا جاے گا جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عاد ہونگی اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ صوبای حکومت چیف سیکرٹری بلوچستان ہوم سیکرٹری وزیراعلی بلوچستان پوری طور پر گڑنگ چیک پوسٹ پر اشیا خوردونوش کی پابندی ختم کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں