بلوچستان کے ضلع خضدار میں 186 اسکولز بند ہونے کا انکشاف
کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان کے ضلع خضدارمیں186سکولز بند ہونے کاانکشاف ہواہے ۔اس بات کاانکشاف جمعیت علمائے اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے اسمبلی اجلاس میںاظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ ضلع خضدار میں ایک سو چیاسی سکول اساتذہ نہ ھونے کی وجہ سے تاحال بند پڑھے ہیں سکولوں کی عمارت موجود ھے لیکن اساتذہ نہ ھونے سے بند پڑے ہیںجس سے سینکڑوں طلبا وطالبات کا وقت ضائع ھو رہا ھے اس اہم مسلے کے حل کے لیے اقدامات اٹھاے تاکہ اس مسکے کا حل نکا لا جاسکیں۔
Load/Hide Comments


