رحمان ملک نے امریکی خاتون سنتھیا رچی کو پچاس ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماسینیٹر رحمان ملک نے امریکی خاتون سنتھیا رچی کو پچاس ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھیج دیا۔ منگل کو سینیٹر رحمان ملک کے وکلاء نے امریکی خاتون سنتیھیا رچی کو نوٹس بذریعہ کورئیر بھیجوا دیا،دوسرا نوٹس سنتیھا رچی کونجی ٹی وی چینلز پر انٹرویوز میں سینیٹر رحمان ملک کیخلاف ریپ کے بیہودہ و منگھڑت الزامات لگانے پر جاری کیا،سینیٹر رحمان ملک نے اپنے قانونی نوٹس میں سنتھیا رچی کے لگائے گئے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیکر سختی سے تردید کی، امریکی خاتون سنتھیا رچی نے نجی ٹی وی کے پروگراموں میں سینیٹر رحمان ملک پر انکی غیر موجودگی میں نازیبا اور بیبنیاد الزامات لگائے،نجی ٹی وی پروگراموں میں امریکی خاتون نے من گھڑت، بے بنیاد اور نازیبا الزامات لگا کر سینیٹر رحمان ملک کی ساکھ مجروح کی، سینیٹر رحمان ملک ملک امریکی خاتون سنتھیا رچی کی بیہودہ، منگھڑت اور بے بنیاد الزامات کے جوابات اپنی توہین سمجھتا ہے، سینیٹر رحمان ملک عدالت کے ذریعے انصاف لینا چاہتے ہیں جسکے لئے انکے وکلاء نے نوٹس جاری کئے ہیں، سینیٹر رحمان ملک نے نجی ٹی وی چینلز سے انکے خلاف من گھڑت اور جھوٹے الزامات پر مشتمل انٹرویوز نہ چلانے کا کہا ہے۔ رحمن ملک نے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکامات اور پیمرا قوانین کے تحت الزامات ثابت ہونے سے پہلے میڈیا ٹرائل ایک جرم ہے، امریکی خاتون کو اسکے جھوٹ کے پلندے کیساتھ انصاف کے کٹہرے میں لاؤنگا۔بینظیر بھٹو پر الزامات، مقدمہ کی درخواست پر عدالتی طلبی کیلئے سینتھیا ڈی رچی نے ناصر عظیم خان کو وکیل مقرر کردیا۔بینظیر بھٹو پر الزامات، مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر عدالتی طلبی کیلئے سینتھیا ڈی رچی نے ناصر عظیم خان ایڈوکیٹ کو وکیل مقرر کردیا،ناصر عظیم خان ایڈوکیٹ 13 جون کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں