آرمینیا میں کورونا وائرس پابندیوں کی خلاف ورزی پر آرمی چیف معطل
یریوان: آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پشی نیان نے کورونا وبا کے تناظر میں عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر ملک کے آرمی چیف، پولیس چیف اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ کو معطل کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس پر اپنے ایک مراسلے میں آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پشی نیان نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے عائد کی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی پر آرمی چیف آرٹیک ڈیوٹیان، پولیس چیف ا?رمن سارگ سیئن اور نیشنل سیکیورٹی کے سربراہ ایڈورڈ مارٹیرو سیئن کی معطلی کا اعلان کیا
Load/Hide Comments


