کراچی ، نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کر کے لوٹنے والا گروہ سرگرم

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں نیا گروہ سرگرم ہوگیا ،لوگوں کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کرنے والا گروہ نے کراچی میں کئی وارداتیں کیں اورنیو چالی پربزرگ شہری اورٹاور پر بھی ایک بزرگ کو اسی طرح ملزموں نے بیہوش کرکے لوٹا۔ 75سالہ اور نگزیب کو نشہ آور بسکٹ کھلایا جس سے وہ بے ہوش ہوگئے۔ ملزمان لوٹ مار کے بعد شہریوں کو نرسری کے مقام پر چھوڑتے ہیں۔اس حوالے سے نرسری ورکر کا کہنا ہے کہ ملزمان رات میں بے ہوش شہریوں کو چھوڑ کر فرار ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں