ہرنائی میں کوئلہ ٹرکوں پر فائرنگ کا واقعہ، بلوچستان گڈز ٹرک اونرز نے ہڑتال ختم کردی، تحفظ دینے کا مطالبہ

ہرنائی (آن لائن) بلوچستان گڈزٹرک اونرزایسوسی ایشن ضلع ہرنائی کے صدر شین گل خان ترین ، ولی خان ترین ، عبدالراحمن پوپلزئی، عبدالرحیم ، ناصر میانی ، محمود خان پوپلزئی، انار گل ترین ، طور گل و دیگر نے پریس کلب ہرنائی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان گڈزٹرک اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات تسلیم ہونے پر اعلان کردہ ہڑتال کو ختم کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دنوں ہرنائی کوئٹہ روڈ چپررفٹ کے مقام پر نامعلوم افراد نے کوئلے سے لوڈ ٹرکوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس سے ٹرک مالکان کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کیخلاف بلوچستان گڈزٹرک اونرزایسوسی ایشن نے احتجاج کااعلان کیا تھا اور ضلعی انتظامیہ کو اپنے چار مطالبات پیش کرکے8 جون تک مطالبات تسلیم نہ ہونے کے بعد احتجاج کا آئندہ لا ئحہ عمل تیار کرنے کااعلان کیا اور مرکزی صدر حاجی نورمحمد شاہوانی نے 13 جون تک مطالبات تسلیم نہ ہونے کے بعد سخت احتجاجی تحریک کااعلان کیا تھا ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف زرکون نے بلوچستان گڈزٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے پیش کردہ مطالبات 7 جون تک تمام چار مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ہرنائی کوئٹہ شاہراہ پر لیویز گشت میں اضافہ اورکوئلے لے جانے والے ٹرکوں کو فل پروف سیکورٹی انتظامات، چپررفٹ کے مقام پر ٹرکوں پر حملے کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے ، متاثرہ ٹرک مالکان کے نقصان کاازلہ کرنے ، ہرنائی کوئٹہ روڈ پر کھوسٹ زرد آلو چپررفٹ کے مقام تک لیویز گشت کرنے اور رات نو بجے تک شاہرگ ، کھوسٹ، زردآلو سے کوئلے لے جانے والے ٹرک کو رات نو بجے تک چپررفٹ کو کراس کرے گا جس کا تمام ٹرک ڈرائیور مکمل پابند ہونگے مذکورہ درج بالا چار مطالبات تسلیم ہونے کے بعد میں بحیثیت ضلعی صدر شین گل خان ترین بمایہ ضلعی کابینہ ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہے اور تمام ٹرک مالکان ، ڈرائیورحضرات سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کوئلہ کی لوڈنگ اور سپلائی شروع کرے ضلعی انتظامیہ نے کوئلہ لوڈ کرنے والوں ٹرکوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کی ہے لہٰذا ٹرک مالکان اور ڈرائیور حضرات بلا خوف خطر اپنے ٹرکوں میں کوئلہ کی لوڈنگ اور سپلائی شروع کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں