کوئٹہ میں منگل کے روز بجلی بند رہے گی

کوئٹہ : کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبوں کی شفٹنگ اوربرقی لائنوں پرترقیاتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 13جون بروزمنگل کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے سورج گنج بازارفیڈرسے دن12بجے سے شام4بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روزمستونگ اور بھاگ گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی۔اسی طرح14جون کو بروزبدھ سریاب گرڈکے انڈسٹریل اور اولڈسیٹلائٹ ٹاون فیڈروں سے دن12بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ اسی گرڈکے نیو جان محمدفیڈرسے دن12بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندہو گی دریں اثنا نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سے 220Kvکوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن پر 13جون سے 16جون تک روزانہ صبح10 بجے سے دن 1بجے تک ضروری مرمتی کام کیاجائے گا جس کے باعث اس دوران تقریبا50میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا علاوہ ازیں کوئٹہ شہرمیں بجلی کھمبوں کی شفٹنگ اوربرقی لائنوں کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں 13جون سے 15جون تک روزانہ سریاب گرڈاسٹیشن کے سریاب ون، سریاب ٹو، واسا، ہزارہ ٹاون، غازی، اولڈلیاقت بازار،اولڈجان محمد، جائنٹ روڈ، خیر بخش مری، اے ون سٹی، کرانی، دلدارکاریز فیڈروں سے دن11:30بجے سے شام 4:30بجے تک بجلی بندرہے گی جبکہ اسی روز انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے ایف جی ایس، شاہنواز،سریاب مل، بن یامین، شاہین اسٹیل، کیو ایس سیمنٹ، اولڈ و نیو میاں غنڈی، غازی اسٹیل ون، ٹو، انڈسٹریل بولان، عاصم آباد، پشتون آبادایکسپریس، اولڈو نیو پشتون آباد، راڈار، شموزئی، واسا، کمبیلا، شیخ زید اسپتال فیڈروں سے صبح11بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندہوگی نیز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے کڈنی، ادیان، داریم، خروٹ آباد، دوستین، ویسٹرن بائی پاس، چشمہ، عمر، تکاتو، واسا، پی اے ایف، جبل نور فیڈروں سے دن12:30بجے سے شام 5:30بجے تک بجلی بندرہے گی، اسی طرح 13جون سے 15جون تک روزانہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے ملک پلانٹ، نواں کلی، اولڈسمنگلی، پی اے ایف، انٹرکنیکٹر، بروری روڈ، جناح روڈ، کسٹم، عالم خان فیڈرز اور مری آبادگرڈکے مری آباد، سید آباد، کاسی ون، کاسی ٹو، اسٹاف کالج، ایم ای ایس،طوغی روڈ، لیاقت بازار ایکسپریس، سرینا، سٹی فیڈروں سے دن 1بجے سے شام 5بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں