صوبائی حکومت کی نااہلی سے پنجرہ پل بولان ایک سال بعد بھی نہیں بن سکا، کوئٹہ بار
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ بار ایسو سی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سینئر ایڈوو کیٹ چنگیز حئی بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکو مت و این ایچ اے کی نااہلی غفلت کی وجہ سے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ بولان پنجرہ پل کو ایک سال گزر نے3 کے بعد بھی مکمل نہ ہوسکی، حکومت بلوچستان اور این ایچ اے متاثرہ اہم پنجرہ پل کی تعمیر پر کوئی توجہ نہیں دے رہی اور متاثرہ3 پل کی عدم تکیمل سے سندھ بلوچستان اور پنجاب جانے والی مسافر گاڑی آئے روز حادثات کا شکار ہو رہی ہیں جس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہو3 رہی بلکہ مسافروں کو بھی شدید گرمی میں کئی دنوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے جس سے شاہراہ پر سفر کرنا مسافروں کے لیے عذاب بن گیا ہے،2 عورتیں بچے بوڑھے روزانہ اس گرمی میں گھنٹوں گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں۔ بلوچستان کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے، متاثرہ پل کی فوری طور پر تعمیر ومرمت نہیں کی گئی تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا بلوچستان کی عوام کو جان بوجھ کر پسماندگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ بلوچستان کے وسائل کو بےدردی سے لوٹا جا رہا یے اور دعوٰی کیا جاتا ہے کے بلوچستان کو ترقی دی جا رہی ہے۔


