خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 50 فیصد اضافے کی تجویز
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی پی پی خیبر پختونخوا کے صدر وزیر مملکت محمد علی شاہ باچا نے خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 50 فیصد اضافے کی تجویز دے دی اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی اجرت 40ہزار کرنے اور ای او بی آئی پنشن میں بھی اضافہ کیا جائے، نگراں حکومت بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرے۔روزمرہ اشیا اور پٹرول ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹرخاطر خواہ کمی کی جائے، پیپلز پارٹی نے مرکز میںبھی ملازمین کی تنخواہوں میںمہنگائی کے تناسب اضافہ کرنے کی تجویز دی تھی، ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصدہ اضافہ میںپیپلز پارٹینے کردار ادا کیا ہے۔
Load/Hide Comments


