عوام کے حقوق پر ڈاکہ قبول نہیں، احتجاج ہر صورت جاری رہے گا۔ شکیلہ نوید دہوار

کوئٹہ: بی این پی کی این پی اے شکیلہ نوید دہوار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خواہشات و ضروریات کے برعکس کوئی بھی بجٹ تجاویز وسائل کا ضیاع اور اپوزیشن کے لیے ناقابل قبول ہے، اپوزیشن کا پرامن احتجاج سبوتاژ کرنے کے لیے انتظامیہ کو اکسایا گیا تاہم اپوزیشن نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا حکومت کے پاس اپوزیشن کا سامنا کرنے کے لیے کوئی دلائل نہیں، اپوزیشن اراکین سے پانی اور اشیاء خوردونوش تک چھین لی گئی حکومت کے اخلاقی اقدار کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اپوزیشن کی خواتین اراکین کا بھی کوئی لحاظ نہیں رکھا گیا , شدید گرمی میں بغیر پانی و شیلٹر کے خواتین سمیت اپوزیشن اراکین کڑی دھوپ میں بیٹھے ہیں، سڑک پر نماز ادا کی گئی، عوام کے حق پر ڈاکہ قبول نہیں، حکومت جو بھی حربے آزمائے احتجاج جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں