پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ایچ ڈی پی

کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں پٹرول اور پٹرولیم مصنوعات کی ہر صورت میں وافر مقدار اور عوام کی ضرورت کے مطابق فراہمی کو ممکن بنانے کی زمہ داری وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخوں کے مطابق عوام کو تیل کی فراہمی ممکن بنانے کے سلسلے میں قوانین کے مطابق کاروائی کرکے تمام آئل کمپنیوں اور پٹرول پمپوں کو پابند بنایا جائے کہ وہ عوام کو انکے ضرورت کے مطابق تیل فراہم کریں بیان میں کہا گیا کہ اس وقت بھی مختلف کمپنیوں کے ذخائر میں تیل وافر مقدار کے ساتھ موجود ہے جسے وہ منی پمپوں کے ذریعے بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں اور عوام کو کم نرخوں میں فراہمی کے راستے میں رکاوٹ بن گئے ہیں تیل کمپنیوں کی اجارہ داری اور من مانیوں کی سزا عوام کو دی جارہی ہے حکومت اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے ایسے کمپنیوں اور پمپوں کے خلاف کاروائی کریں جو بلیک مارکیٹنگ کے ذریعے ناجائز اور غیر قانونی منافع حاصل کررہے ہیں اس وقت بھی تیل کی قیمتوں میں گیارہ دن ہوئے کمی کی گئی ہے اور ان گیارہ دنوں میں تیل کمپنیوں اور پمپ مالکان نے جس طرح پٹرول کی بلیک کے ذریعے فروخت کرتے ہوئے اربوں روپے کمائے ہیں اسکی انکوائری کی جائے بیان میں کہا گیا کہ تیل کمپنیوں کے ریکارڈ سے تمام پمپوں کی تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہے کہ کس پمپ کو کس مقدار میں پٹرول فراہم کی گئی ہے اور اسکی تفصیل کے بعد ہر پمپ سے حساب لیا جاسکتا ہے کہ انھوں کیوں بلیک مارکیٹنگ کا سلسلہ شروع کیا بیان میں صوبائی حکومت اور محکمہ داخلہ سے بھی پٹرول کی یقینی اور عوام کی ضرورت کے مطابق فراہمی کو ممکن بنانے کے سلسلے میں ضروری اور فوری اقدامات کی توقع کی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں