تفتیشی افسران لاپتہ افراد کے مقدمات کا جائزہ لیکر تازہ پیشرفت سے آگاہ کریں، ایس ایس پی لسبیلہ
اوتھل (این این آئی) ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی کی ایس ایس پی آفس لسبیلہ اسٹاف کے ساتھ ماہانہ میٹنگ، محکمہ پولیس لسبیلہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ایس ایس پی لسبیلہ نے اہم ہدایات دیں۔لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی کی آفس سٹاف کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کا بنیادی مقصد دفتری ریکارڈ کا انتظام اور اسٹاف کو درپیش مسائل کا جائزہ لینا تھا۔ اس کے علاوہ گزشتہ ماہ مئی 2023 کے دوران جو برانچ انچارجز کو ٹاسک دیئے گئے تھے۔ اس معاملہ میں کارکردگی کا جائزہ بھی لینا تھا۔ ایس ایس پی لسبیلہ نے دفتری اسٹاف کی رپورٹس پر اطمینان کا اظہار کیا اور اجلاس میں SSP لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کے کیسز کا جائزہ لیں اور تفتیشی آفیسران سے تازہ پیش رفت پراگریس حاصل کریں۔ عدالتوں میں نائب کورٹس و پی۔ایس۔آئی کی تعیناتی جوڈیشل پالیسی کے تحت یقینی بنائیں۔تفتیشی آفیسران سے فوراً تفتیشی بل حاصل کریں۔چھوٹے بچوں اور خواتین کے مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے محکمہ عالیہ سے موصولہ احکامات کی روشنی میں ہدایات جاری کریں۔عدالتوں سے بری ملزمان کی صورت میں فیصلے کی کاپیاں بروقت حاصل کریں۔نائب کورٹس کو ہدایات جاری کریں کہ جب گواہان بیانات قلمبند کروانے عدالتوں میں حاضر ھوں تو بیان سے پہلے انہیں مکمل بریف کریں۔تمام نائب کورٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ان کے ساتھ پندرہ روزہ میٹنگ کریں۔کرائم ریکارڈ و رجسٹرات کی بروقت تکمیل کریں۔مفروران ملزمان کو اشتہاری کروانے کے لیے 87 ض ف اور بعد 88 ض ف کی کارروائی کو یقینی بنائیں اشتہاری مجرمان کی تصاویر تھانہ جات سے حاصل کریں۔ تمام ایس ایچ اوز کو جنگلات کی کٹائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے ہدایات دیں۔ہیڈ کانسٹیبلان کی ششماہی رپورٹس تیار کریں۔آفیسران کے زیر التوا ACRs کو جلد مکمل کریں۔ریٹائرمنٹ پر جانے والے پولیس ملازمان کے کیس کو فوراً نمٹایا کریں تاکہ ملازم کو کسی قسم کی مالی پریشانی نہ ہو۔ عید الاضحی کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کریں۔مون سون اور بِپرجوائے سائیکلون کے دوران احتیاطی تدابیر سے متعلق ایڈوائزری جاری کریں۔اس میٹنگ میں آفس سپرنٹینڈنٹ حق نواز،اسسننٹ محمد فضل رونجھو، ریڈر و PRO ایس آئی بشیر احمد، آئی ٹی انچارج ایس آئی عامر محبوب، پی بی انچارج آئی پی محمد ہاشم، ڈی ایس پی محبوب علی گچکی ڈی ایس پی کمپلینٹ سیل شمن خان مگسی، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ناصر حسین، OSI ایس آئی عبدالستار پی اے ایس آئی عبدالواحد، ایس آئی پراسیکیوٹر برانچ امام بخش اور دیگر نے شرکت کی۔


