دھونس دھاندلی سے میئر کراچی کا الیکشن آئین و جمہوریت پر سوالیہ نشان ہے، سراج الحق
اسلام آباد(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں کے اغوا، ووٹوں کی خریداری، دھونس دھاندلی سے میئر کراچی کا الیکشن آئین و جمہوریت پر سوالیہ نشان ہے۔ اگر جمہوریت کو اس طرح مسلسل مذاق بنایا جائے گا تو اس پر لوگوں کا رہا سہا اعتماد بھی ختم ہو جائے گا۔ان خیالات کااظہار سراج الحق نے جمعرات کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کی ملی بھگت بھی واضح ہے، بلدیاتی اور میئر الیکشن میں اس نے سندھ حکومت کے طفیلی ادارے کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ شفاف قومی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے اپنی وقعت کھو دی ہے۔
Load/Hide Comments


