آصف زرداری کی سندھ میں تمام میئرزاور ڈپٹی میئرکو منتخب ہونے پر مبارکباد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں تمام میئرز اور ڈپٹی میئرز کو منتخب ہونے پر مبارکباددی ہے ۔ آصف علی زرداری نے ڈسٹرکٹ کونسلز اور ٹائون کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو بھی منتخب ہونے پر مبارکباددی ہے ۔ آصف علی زرداری نے مرتضیٰ وہاب کو کراچی کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباددی ۔ جمعرارت کے روز پی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے، آصف علی زرداری نے میئرز ڈپٹی میئرز، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ اپنے دفتروں کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھیں ،آج ہی اپنا کام شروع کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں