کرنسی کی اسمگلنگ ہو رہی ہے،جلد کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا ،اسحاق ڈار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کرنسی کی اسمگلنگ ہو رہی ہے ,کرنسی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا، بغیر لائسنس کام کرنے والے کرنسی ڈیلروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے فاریکس ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور آئی بی مل کر آپریشن کررہے ہیں ۔وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ دو تین دن میں ڈالر کی قیمت نارمل ہوجائے گی،ڈالرکی قیمت میں ایک روپے اضافے سے اٹھاون ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں