ایلیمنٹری کالجز میں ایم فل اور پی ایچ ڈی اساتذہ تعینات کیا جائے گا،غلام علی بلوچ

قلات: سیکریٹری سیکنڈری ایجوکیشن غلام علی بلوچ نے کہا ہے کہ ہرسال پندرہ سو اساتزہ کرام کو ٹریننگ دی جائے گی ایلیمنٹری کالجز میں ایم فل اور پی ایچ ڈی تعینات کیا جائے گا،پروموشن حاصل کرنے والے اساتزہ اور نئے بھرتی ہونے والے اساتزہ کو جدید سائنسی علوم اور ٹیکنالوجی کی مددسے ٹریننگ دی جائے گی،دوران ٹریننگ ماہر اساتزہ کی نگرانی میں اساتزہ کی تعلیمی سکل بڑھانے کے ساتھ ساتھ انکی بہتر تربیت بھی کی جائے گی، محکمہ ایجوکیشن میں موجودتما م اسٹاف کو بھی ان کے پیشے کے مطابق تربیت دی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایلیمنٹری کالج قلات کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈائریکٹر پائیٹ اعجاز عظیم بلوچ ایڈیشنل ڈائریکٹر سکولز منیر نودیزئی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر غلام مصطفی بنگلزئی ڈپٹی ڈی اوز ثناء اللہ ثناء،نثار احمد نورزئی و دیگر موجود تھے اس موقع پر وائس پرنسپل شمس پندرانی نے سیکریٹری ایجوکیشن غلام علی بلوچ و دیگر کو ایلیمنٹری کالج قلات میں دستیاب وسائل اور ادارہ اور اساتزہ کو درہیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی سیکریٹری ثانوی تعلیم غلام علی بلوچ نے کہا کہ تعلیم کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں بہتر تعلیم اور تربیت کے زریعہ ہی آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہرسال مختلف کیٹگری کے پندرہ سو اساتزہ کو بلوچستان بھر سے ان کے شعبہ کے مطابق ان کے سکل بڑھانے کی ٹریننگ دی جاتی ہیں تاکہ دیہی علاقوں کے اساتزہ بھی اپنے اسکولوں میں بہتر سے بہتر کارکردگی دکھا سکے انہوں نے کہا کہ ایلیمنٹری کالجزہو یا سکول سائیڈ ہو اساتزہ سمیت دیگر لوہر اسٹاف کو بھی تربیت دینا لازمی ہے تاکہ ہر کام معیار کے مطابق ہو انہوں ایلیمنٹری کالج قلات کے اساتزہ کو سخت تاکید کی کہ وہ دوران تربیت اپنی تماتر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہو ئے معماران قوم کی ملخصانہ تربیت کرے تاکہ ٹریننگ حاصل کرنے کے بعدسکول اساتزہ اپنے کیرئیر میں بہترین استاد ثابت ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں