کیچ، تربت سے 3 کم عمر طالبعلم لاپتا
کیچ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ سے 3 کم عمر طالبعلم لاپتا۔ لاپتا ہونے والوں میں عبداللہ، شے مرید، فتح اور مسلم ولد عارف شامل ہیں۔ لاپتہ ہونے والوں میں عبداللہ، شے مرید، فتح کو تعلیمی چوک تربت سے اور مسلم کو کیچ کے تحصیل بلیدہ زومدان سے حراست میں لیا گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق تربت سے لاپتا ہونے والوں کو سیکورٹی فورسز نے اورسیز کالونی تربت سے گزشتہ روز حراست کے بعد لاپتہ کردیا۔ تینوں طالب علم ہیں جن میں 15 سالہ عبداللہ ولد عبدالرحمن ماڈل اسکول تربت کے طالبعلم ہیں اور میٹرک کا امتحان اسی سال دے چکے ہیں۔ 13 سالہ شے مرید ولد مختار سکنہ گلی بلیدہ ساچ اسکول میں زیر تعلیم ہیں ان کی عمر 13سال ہے جبکہ 10 سالہ فتح ولد معیار سکنہ چیئرمین بازار کوچہ بلیدہ بھی ساچ اسکول گلی بلیدہ میں زیر تعلیم ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اغواءہونے والوں کی عمریں پندرہ سال سے زیادہ نہیں ہیں، انہیں اس طرح اغوا کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، لہٰذا انہیں فوری طورپر رہا کرکے خاندان کی اذیت دور کی جائے۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ بلیدہ کے علاقے زومدان اور چیئرمین رحمان بازار میں چھاپہ مارکر ایک کمسن بچے مسلم ولد عارف کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر لاپتہ کردیا گیا۔


