ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس لسبیلہ اوتھل میں لاکھوں روپے کا غبن، ٹھیکیدار رفو چکر ہوگیا

اوتھل (این این آئی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس لسبیلہ اوتھل کے رنگ و روغن کی آڑ میں لاکھوں روپے کے غبن کا انکشاف،ڈی ای او آفس کا شروع کرنے کے بعد ٹھیکیدار لاکھوں روپے کا بل نکال کر رفو چکر ہوگیا۔ٹھیکیدار نے پہلے دن آکر ڈی ای او آفس کی دیواروں کی صفائی کا کام شروع کیا اور یہ دکھا کر وہ پیسے نکال کر فرار ہوگیا،دوسری جناب یونیسیف کی جانب سے اساتذہ کی مدد سے اسکولوں میں ایک محدود رقم سے مرمتی کام کرائے جارہے ہیں،ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن لسبیلہ کے صدر عبدالعزیز رونجھو، جنرل سیکرٹری شفیع محمد انگاریہ، چیئرمین عبدالواحد سومرو آرگنائزر قاضی احسان الحق بلوچ، سیکرٹری مالیات غلام محمد گلفام دودا اور دیگر عہدیداروں نے اپنے جاری بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی کی بات تو یہ ہے کہ لاکھوں روپے کی خرد برد پر ذمہ داران خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ یونیسیف کی جانب سے اساتذہ کی مدد سے اسکولوں میں ایک محدود رقم سے مرمتی کام کرائے جارہے ہیں جو ایمانداری میں اپنی مثال آپ ہے اساتذہ محدود رقم میں بھی بہت سارا کام کرارہے ہیں اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ اسکولوں میں کروڑوں روپے کا کام ہوا ہے انہوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ای او آفس اوتھل میں رنگ و روغن کے کام میں لاکھوں روپے کے غںن کو نوٹس لیکر ٹھیکیدار کے خلاف سخت کاروائی کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں