نوشکی، ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

نوشکی (نامہ نگار) ویگن کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق۔ آر سی ڈی شاہراہ پر ایرانی تیل لیجانے والی ویگن کی آر سی ڈی شاہراہ پر ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جہانزیب ولد طاﺅس خان مینگل سکنہ کیشنگی جاں بحق ہوگیا۔ ویگن ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید کارروائی نوشکی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں