جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن شدید علیل، ہسپتال منتقل

کوئٹہ:جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی بیا ن میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منورحسن کئی دنوں سے بخار، شدید نقاہت میں ہیں انہیں کراچی میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے ترجمان عبدالولی خان شاکر کے مطابق سید منور حسن کی اہلیہ عائشہ منور نے بھی عوام الناس،علمائے کرام اور جماعت اسلامی وبرادرتنظیموں اورخواتین ونگ کے کارکنان وذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ سید منور حسن کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کااہتمام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں