شہباز شریف ن لیگ کے بلا مقابلہ صدر، مریم نواز چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر منتخب

لاہور (انتخاب نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ 4 سال کیلئے مسلم لیگ (ن) کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔ مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔ کونسل نے شہباز شریف آئندہ 4 سال کیلئے پارٹی کے بلامقابلہ صدر اور مریم نواز شریف چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر منتخب ہوگئیں۔ احسن اقبال مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری جبکہ اسحاق ڈار صدر اوورسیز اور بین الاقوامی امور بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں