گوادر، میر لعل بخش وارڈ میں بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف مکینوں نے شاہراہ بند کردی

گوادر (نامہ نگار) بجلی کی طویل بندش کیخلاف میر لعل بخش وارڈ کے مکینوں نے شاہراہ بند کردی۔ محلے میں گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ شدید گرمی میں لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ بجلی کی عدم فراہمی سے پینے کے پانی کا بھی بحران پیدا ہوگیا ہے، مگر کسکو حکام کو کوئی پرواہ نہیں۔ میر لعل بخش وارڈ میں گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ علاقے کا واحد ٹرانسفارمر خراب ہے لیکن تاحال اسے مرمت نہیں کرایا جاسکا۔ شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش سے مکینوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ بجلی نہ ہونے سے علاقے میں پینے کے پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا۔ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بجلی کی عدم دستیابی سے مکین تنگ آگئے اور انہوں نے جنت بازار، مکی مسجد کے سامنے شاہراہ بند کردی اور ٹرانسپورٹ کی روانی معطل کردی۔ شدید گرمی میں کسکو کے ستائے مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف شدید احتجاج کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں