کرونا وائرس کا خطرہ،علی خامنہ ای کی ایران کے سال نو پر تقریر منسوخ

تہران:ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملک بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کے پیش نظر فارسی سالِ نوکے آغاز پر کی جانے والی اپنی تقریر منسوخ کردی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہر سال امام رضا کے مزار پر سالِ نو کے آغاز پر منعقد ہونے والی تقریب اس مرتبہ منسوخ کردی گئی ہے۔رہبرِ اعلیٰ اس سے خطاب نہیں کریں گے اور وہ مشہد بھی نہیں جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں