ورلڈ بینک کے تعاون سے بلوچستان کے زمینداروں کیلئے 6 روزہ تربیتی سیمینار

کوئٹہ (آن لائن) ورلڈ بینک پی اینڈ ڈی اور کمیونٹی ریسرچ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پشین یارو میں صوبہ بھر کے زمینداروں کیلئے ایک 6 روزہ تربیتی سیمینار منعقد ہوا، جس میں ژوب، پشین، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی اور قلعہ عبداللہ و دیگر ڈسٹرکٹ کے زمینداروں اور کسانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ زمینداروں کو دور جدید کے حوالے سے اور موسمی تبدیلیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایگریکلچرل کو فروغ دیا جارہا ہے۔ اس پروگرام میں صوبہ بھر میں لائیو سٹاک ٹورزم جنگلات و دیگر بہت سے پروگرام شامل ہیں۔جن پر بڑی تیزی کیساتھ کام جاری ہے۔ صوبہ بھر کے زمینداراس پروگرام سے منعقد ہو رہے ہیں۔ اس پروگرام میں زمینداروں کو ٹنل ایگریکلچرل کے حوالے سے ڈاکٹر شہزاد اور ڈاکٹر ارشد نے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق آگاہی فراہم کی جن میں زمینداروں کو فی ایکڑ کے حساب سے زرعی ادویات اسپرے اور سبزیوں باغات انکی شاخ تراشی ان کی دیکھ بھال اور ڈرپ ایریگیشن کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔ ایک زمیندار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کہاں سے کہاں پہنچ چکی ہے اور ہمارے پاس وسائل ہی نہیں ہیں۔کمیونٹی ریسرچ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن والوں نے ورلڈ بینک اور محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے تحت یہ سیمینار منعقد کر کے ہمیں ٹیکنیکل ٹرینگ میں یہ سکھایا گیا ہے کہ ہم کس طرح زمین کی تیاری کریں۔ کس قسم کا بیج استعمال کریں اور اسے کس طرح محفوظ کیا جائے۔ عبدالباری ترین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پشین نے بتایا کہ یہ پروگرام پورے صوبے میں جاری ہے۔ ہم تمام سہولتیں زمینداروں اور کسانوں کی دہلیز تک پہچائینگے جن میں لائیو سٹاک جدید طریقہ طرز پر زراعت کو فروغ دینے کیساتھ ساتھ پولٹری فارمنگ شپ اینڈ گوٹ فارمنگ آسٹریلین فروزن گائے اور ہزاروں لوگوں میں بھیڑ بکریاں بھی تقسیم کرچکے ہیں تاکہ وہ ان سے اپنا روزگار حاصل کرسکیں۔ ان شاءاللہ یہ پروگرام جاری رہے گا۔ مائننگ پروسسینگ، سنگ مرمر، کرومائٹ، کوئلہ و دیگر بہت سے پروگرام موجود ہیں جوکہ ورلڈ بینک کے تعاون سے کمیونٹی ریسرچ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن صوبہ میں بھرپور انقلاب لائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں