چیئرمین اقلیتی کمیشن چیلا رام کیلوانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی: چیئرمین اقلیتی کمیشن چیلا رام کیلوانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔چیئرمین نیشنل کمیشن فار منارٹیز افیئرز چیلا رام کیولانی رام نے گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو آج مثبت آیا۔خیال رہے کہ چیلا رام کیلوانی گزشتہ ماہ عہدے کا منصب سنبھالا تھا جس کے بعد انہوں نے ملک کے مختلف دورے بھی کیے۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چیئرمین نیشنل کمیشن فار منارٹیز افیئرز چیلا رام کیولانی رام نے خود کو اپنے گھر آئیسولیشن اختیار کرلی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، لیگی رہنما طارق فضل چودھری اور ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں